وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دو ہفتے کیلئے شادی اور کھیلوں پر مکمل پابندی کی تجویز زیر غور ہے، لوگوں کی زندگی سے زیادہ تقریبات اہم نہیں ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس پر کوئی حکومت اکیلے قابو نہیں پاسکتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس سے پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 20 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد دو ہفتے کیلئے شادی تقریبات اور کھیلوں پر مکمل پابندی کی تجویز زیر غور ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کومحدود کریں گےجن کے بغیر معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہوں، اس تکلیف کو سمجھتی ہوں۔
Comments are closed.