قومی ایئرلائن پی آئی اے میں دو ماہ کے دوران اچھی کارکردگی پر انتظامیہ نے ملازمین کیلئے بونس انکریمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ بونس کا اعلان اپریل تا ستمبر 2023 کے دوران مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔
انکریمنٹ بونس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔ بونس کا اطلاق 2022 میں ادا کئے گئے بونس کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اضافہ 31 مارچ 2023 کی تنخواہ کے 5 سے 10 فیصد پر مشتمل ہوگا۔ اکتوبر 2023 یا اس سے قبل کمپنی چھوڑنے کا نوٹس دینے والے ملازمین بونس کےاہل نہیں ہوں گے۔
یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2023 کے دوران میں نئے بھرتی، ترقی یا تنخواہ میں اضافہ پانے والے ملازمین بھی اس انکریمنٹ کے اہل نہیں ہیں۔
جبکہ جن ملازمین کے تادیبی کیس زیر التواء ہیں وہ بھی بونس کے اہل نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.