جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

دوسروں کو لاڈلہ کہنے والے آج خود لاڈلے ہوگئے، مونس الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ دوسروں کو لاڈلہ کہنے والے آج خود لاڈلے ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم، نواز شریف کو دندناتے پھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

مونس الہٰی نے مزید کہا کہ نہ پیسے، نہ موٹر سائیکلیں اور نہ ہی جنت کے ٹکٹ ان کے کسی کام آئیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے جو کرنا ہے کر لے، عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.