بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسراT20:پاکستان کا زمبابوے کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے گزشتہ میچ کی فاتح ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

حیدرعلی کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد نواز کی جگہ فاسٹ بولر ارشد اقبال آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔

میزبان ٹیم زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا ٹاس کے بعد کہنا ہے کہ کوشش کریں کے پاکستان کے خلاف اچھا اسکور کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.