بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوران ڈکیتی زیادتی کا شکار خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا

فیصل آباد میں ڈکیت گروپ کی شوہر اور تین بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زيادتی کا انکشاف ہوا ہے، زیادتی کا شکار خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا۔

فیصل آباد میں ڈکیتوں نے شوہر اور 3 بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زيادتی کی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میرے شوہر اور دیور کو باندھ دیا، ہراساں کیا، بالیاں نوچیں، دوپٹا اتار کر پھینکا، ایک کے بعد دوسرا ملزم گاڑی میں آتا جاتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 5 ماہ پہلے پیش آیا، ڈاکوؤں نے تفتیش میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، پولیس نے مقدمہ صرف ڈکیتی کا درج کیا، زیادتی کا نہیں۔

واقعے کا بھانڈا چار ماہ بعد تب پھوٹا جب ڈکیت دوسرے کیس میں دوسرے تھانے میں پکڑے گئےاور خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ  ایس ایچ او نےمجھےجھوٹا کہہ کرمقدمے سے انکارکیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.