بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک گھر گرگیا، 2 جاں بحق

شانگلہ کی تحصیل الپوری میں مکان لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گر گیا، ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق  ہوگئے، چھ افراد کو نکال لیا گیا جبکہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق واقعہ کوزہ آلپوری موتہ خان کے مقام پر پیش آیا، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کےباعث مکان زمین بوس ہوگیا۔

 ملبےتلے دب کر دو بچےجاں بحق ہوگئے۔ ملبے سے 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لیےڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.