بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسکول سابقہ فیصلے کے تحت کھلے رہیں گے، محکمہ تعلیم

کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کردی۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ فی الحال این سی او سی کا نوٹیفکیشن نہیں ملا، صوبے کے اسکول سابقہ فیصلے کے تحت کھلے رہیں گے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ تشویش ناک حد تک پہنچ چکا ہے، پانچ لہروں کے دوران آج وبا کا بدترین دن رہا۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ سندھ کو این سی او سی کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ این سی او سی کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق نوٹیفکیشن ملنے تک سابقہ فیصلے کے مطابق اسکول کھلے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.