بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

دوبارہ گرفتار شاہ محمود، جمشید و مسرت چیمہ 15 دن کیلئے نظر بند

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

ان تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوبارہ گرفتاری کے بعد 15 دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل میں 3 ایم پی او کے تحت نظربند کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کو جیل سے رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے جاری کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو گزشتہ روز جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

ان تینوں رہنماؤں کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.