بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس کے کیسز 10 کروڑ 78 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ78 لاکھ 90 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 65 ہزار 922 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 54 لاکھ 62 ہزار 329 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 485 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 99 لاکھ 13 ہزار 955 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 83 ہزار 200 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 97 ہزار 214 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 95 لاکھ 86 ہزار 691 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 21 ہزار 18 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار 323 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 55 ہزار 399 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 71 ہزار 60 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 34 ہزار 945 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 62 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 78 ہزار 687 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 27 ہزار 748 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 851 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 39 لاکھ 85 ہزار 161 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 80 ہزار 443 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 33 لاکھ 85 ہزار 622 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 63 ہزار 704 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 30 لاکھ 23 ہزار 601 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 92 ہزار 338 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 26 لاکھ 68 ہزار 266 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 27 ہزار 93 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 56 ہزار 837 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 63 ہزار 979 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 11 ہزار 297 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 415 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 356 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 736 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 502 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 732 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 185 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 452 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 83 لاکھ 25 ہزار 543 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 30 ہزار 225 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 16 ہزار 683 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.