بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو دہشتگردی پھیل سکتی ہے، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو دہشت گردی پھیل سکتی ہے، عالمی انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیمیں چاہتی ہیں افغانستان کے حالات خراب ہوں۔

وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی نے مسلم دنیا کے قائدین کو خط لکھا ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ او آئی سی کو افغانستان کے حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ تمام دنیا اسلام کے قائدین کو افغان صورتحال پر دعوت دینے جارہے ہیں، فوری طور پر افغانستان کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.