جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں ہے اور اس موذی وباء سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس موذی وائرس سے اموات 22 لاکھ 49 ہزار 919 ہوگئ ہے۔
ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10کروڑ 40 لاکھ 14 ہزار 535 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 22 لاکھ 49 ہزار 919 ہو گئیں ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 98 ہزار 950 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 397 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 58 لاکھ 17 ہزار 103 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 54 ہزار 213 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار 375 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 98 لاکھ 27 ہزار 632 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 860 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 66 لاکھ 29 ہزار 530 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس سے 1 لاکھ 54 ہزار 522 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 67 ہزار 206 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 25 ہزار 143 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 92 لاکھ 30 ہزار 16 تک جا پہنچی ہے۔
ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 74 ہزار 158 ہو گئیں ہیں اور اس کے ساتھ مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 84 ہزار 730 ہو چکی ہے جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 564 ہو گئی ہے اور کیسز کی تعداد 38 لاکھ 35 ہزار 783 پہنچ چکی ہے۔
محبتوں کا ملک فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 76 ہزار 512 ہو چکی ہیں جہاں اس کے اب تک کل کیسز 32 لاکھ 1 ہزار 461 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 59 ہزار 81 ہو گئیں اور اب تک اس کے 28 لاکھ 52 ہزار 729 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اٹلی کی اگر بات کریں تو اس میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 88 ہزار 845 ہو گئی ہے اور اس کے کل کیسز کی تعداد 25 لاکھ 60 ہزار 957 ہو گئے جبکہ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار 117 تک جا پہنچی ہے اور کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 85 ہزار 182 ہو چکے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 58 ہزار 396 زندگیاں نگِل چکا ہے اور اب تک اس کے 22 لاکھ 32 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 379 رپورٹ ہوئی ہیں اور مملکت میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 329 تک جا پہنچی ہے۔
ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق 1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 594 ہو چکی ہے اور کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آگیا ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 220 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، تاہم اس بیماری سے 1 ہزار 285 مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 746 ہو گئی ہے اور کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 648 ہو چکی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کُل 80 لاکھ 5 ہزار 794 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 365 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 881 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 2 ہزار 537 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین عوام کو لگائے جانے کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ امریکا سمیت مختلف ملکوں میں اسٹیڈیم، گرجا گھروں، ایکسپو اور تھیم پارک عارضی ویکسی نیشن سینٹرز میں تبدیل کردیے گئے ہیں۔
خیال رہے برطانیہ میں ڈیڑھ ہزار کے قریب رضاکاروں کو کورونا ویکسین کی غلط خوراکیں دینے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کورونا ویکسین پر کام کرنے والے برطانوی ماہرین نے علطی کو مانتے ہوئے کہا کہ کلینکل ٹرائل پر ڈیڑھ ہزار کے قریب رضاکاروں کو غلط ڈوز دے دی گئیں ہیں۔
The post دنیا میں کورونابےقابو: اموات 2,249,919 سے تجاوز کرگئی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.