بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دریائے سوات کے دونوں اطراف درخت لگانے کا کام جاری

شجر کاری مہم کے دوران سوات کے دریا کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے دریا کے دونوں اطراف درخت لگانے کا کام جاری ہے۔

دریائے سوات جس کو سوات کے ماتھے کا جھومر بھی کہا جاتا ہے، سال 2010 کے تباہ کن سیلاب اور اس کے بعد دریا میں غیر قانونی کھدائی سے دریا کا حسن ماند پڑ گیا تاہم اب دریا کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے محکمہ فارسٹ اور ضلعی انتظامیہ دریا کے دونوں اطراف درخت لگارہے ہیں۔

ڈی سی سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ دریائے سوات کی جو خوبصورتی تھی اس کو  بحال کیا جائے اور ساتھ  ساتھ اس کو ایک بہترین ٹورسٹ اسپاٹ  کے طور پر متعارف کرایا جائے۔

کالام سے لنڈاکی تک دریائے سوات میں شجرکاری مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ  دریا کنارے شجر کاری سے جہاں سیلاب کی روک تھام  میں  مدد ملے گی وہاں آلودگی بھی نہیں ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.