بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

درآمدی چینی کی 33 ہزار میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

درآمدی چینی کی 33 ہزار میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی جبکہ درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 18.84 روپے فی کلو مہنگی پڑی۔ 

ذرائع کے مطابق ٹی سی پی کو درآمدی چینی 89 روپے 26 پیسے فی کلو میں پڑی جبکہ اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریباََ 103 روپے کلو میں پڑے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت کے مقابلے چینی تقریباََ 14.76 روپے کلو مہنگی پڑے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا، ٹریڈنگ کارپوریشن نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھولا تھا۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق درآمدی چینی 526.80 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے پڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 16 جولائی کو چینی کی ریٹیل اور ایکس مل سیل قیمت مقرر کی، چینی کی اوسط ایکس مل سیل ریٹ 70.42 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 88.24 روپے فی کلو مقرر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.