بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انتخابات میں دھاندلی کا الزام، کشمیر اسمبلی گیٹ پر دھرنا

آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم کانفرنس کی جانب سے حلقہ ایل اے 31 مظفر آباد 5 کی نشست پر مبینہ دھاندلی کا الزام لگایا گیا ہے اور اس سلسلے میں اس کے کارکنوں نے احتجاجاً دھرنا دے دیا ہے۔

مسلم کانفرنس کے امید وار راجہ ثاقب مجید کی اپیل پر اسمبلی کے گیٹ پر مسلم کانفرنس کے کارکنوں کی جانب سے دھرنا دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں باغ کے حلقے ایل اے 16 باغ 3 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

مظاہرین نے دارالحکومت مظفر آباد میں اسمبلی جانے والے مرکزی راستے کو احتجاجاً بند کر دیا ہے۔

مظاہرین نے مظفر آباد تا اسلام آباد مرکزی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیئے بند کر دی۔

شیڈول کے مطابق 29 جولائی کو 9 سے 2 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، جبکہ 2 بجے کے بعد آر او کاغذات کی جانچ پڑتا ل کرے گا۔

اسمبلی میں آج مخصوص نشستوں کے لیئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جانے ہیں۔

مظاہرے کے باعث پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اسمبلی گیٹ کے سامنے موجود ہے۔

آزاد کشمیر کا وزیرِ اعظم کون ہو گا؟ اس حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی۔

مسلم کانفرنس کے امیدوارِ اسمبلی راجہ ثاقب مجید اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

کمشنر مظفر آباد تہذیب النساء اور ڈی آئی جی شہر یار سکندر بھی موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.