پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بندرگاہ سے مارکیٹ تک درآمدی چینی کی ترسیل کا مکمل ریکارڈ رکھنے کے لیے پاکستان کا پہلا ٹریکنگ سسٹم وضع کر لیا۔
ترجمان پی آئی ٹی بی کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کے لیے ٹریکنگ سسٹم بنایا گیا ہے۔ سسٹم پر بندرگاہ سے مارکیٹ تک چینی کی ترسیل اور فروخت کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔
تمام ڈپٹی کمشنرز کو شوگر ٹریکنگ سسٹم کے ڈیش بورڈ تک رسائی دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سسٹم کے ذریعے چینی کی اضلاع اور ڈیلرز کو ترسیل اور اسٹاک کی موجودگی کا پتا چل سکے گا۔
Comments are closed.