دبئی میں کورونا وائرس کے ایک سال بعد گلف فوڈ 2021 کا آغاز ہوگیا ہے۔
گلف فوڈ کے 26 ویں ایڈیشن میں’میڈ ان پاکستان‘ پاکستان میں بنائی جانے والی مصنوعات بھی پیش کی جارہی ہیں۔
5روز تک جاری رہنے والی اس تقریب میں 85 ممالک حصہ لے رہے ہیں جبکہ تقریب کا آغاز دبئی کے حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔
دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجمد علی نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران حفاظتی پروٹوکول کیساتھ اس تجارتی اور صحت مند سرگرمی کے انعقاد پر دبئی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عالمی معیشت کو بھی ترقی ملے گی۔
Comments are closed.