متحدہ عرب امارات کے تجارتی مرکز دبئی میں منعقد کی گئی ایک نیلامی میں گاڑی کی تین ہندسوں والی نمبر پلیٹ 35 لاکھ امریکی ڈالرز میں فروخت ہوئی، جبکہ ایک خصوصی موبائل نمبر 13 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پلیٹ کا نمبر A88 ہے جو ’موسٹ نوبل نمبرز‘ نامی خیراتی نیلامی میں فروخت ہوئی۔
اس نیلامی میں تین دیگر نمبر پلیٹس F55، V66 اور Y66 کی بھی فروخت ہوئی جن کی قیمیت بالترتیب 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر، 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر اور 10 لاکھ 30 ہزار ڈالر لگی۔
ایک ارب مستحقین کے لیے کھانا فراہم کرنے کی مہم کے لیے شروع کی گئی اس نیلامی کے پہلے 2 گھنٹوں میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد رقم جمع ہوئی۔
Comments are closed.