متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی دولت مند ترین ریاست دبئی کے محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ ایک برس کے دوران دبئی میں 12 ہزار سے زیادہ نئے ہوٹل کے کمروں کا اضافہ ہوا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس سال اگست کے آخر تک دبئی میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔ اگست 2021ء میں ان کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 300 تھی۔ جبکہ دبئی میں 2021 کے اگست سے اس سال اگست تک 62 نئے ہوٹل کھولے گئے ہیں۔
اس سے قبل دبئی کے محکمہ سیاحت نے بتایا تھا کہ سال رواں کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 91 لاکھ غیرملکی سیاح دبئی آئے۔ 2021 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 32 لاکھ سیاح آئے تھے۔
اگست کے دوران 10 لاکھ سیاح دبئی آئے۔ جنوری اور اگست کے دوران جتنے سیاح آئے ان کی تعداد کورونا وبا سے قبل اس مدت کے دوران آنے والے سیاحوں کے برابر ہے۔
Comments are closed.