جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دانیال عزیز کوعلاقائی سیاسی معاملہ ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں، انہیں پارٹی لیڈر شپ کے سامنے شکایت کا حق حاصل ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں لیکن انہیں علاقائی سیاسی معاملے کو ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے چیئرمین تحریک انصاف کے 2022ء تک قائد آصف علی زرداری تھے۔

انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز کو کوئی شکایت ہے تو وہ حق سے کریں پارٹی لیڈر شپ موجود ہے، کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن وہ آواز باہر نہیں جانی چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آج لاہور کی 7 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کےلیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ جن ساتھیوں نے لمبی جدوجہد کی ہے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے انٹرویو کل بھی جاری رہیں گے، کل لاہور ڈویژن کے انٹرویو مکمل کرلیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.