واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا۔
یہ بات واپڈا کے ترجمان نے چینی کمپنی کی جانب سے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کے معاملے کے حوالے سے جاری کیئے گئے ایک اعلامیئے میں کہی ہے۔
ترجمان واپڈا کے اعلامیئے کے مطابق داسو واقعے کے بعد سول انتظامیہ، واپڈا اور چینی کمپنی نے باہمی مشاورت کی ہے، چینی کمپنی عنقریب داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دے گی۔
ترجمان واپڈا نے بتایا ہے کہ باہمی مشاورت سے تعمیراتی کام چند دنوں کے لیے معطل کیا گیا تھا، پراجیکٹ پر کام کی بندش کا مقصد حفاظتی اقدامات کو ازسرِ نو منظم کرنا تھا۔
واپڈا کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران واپڈا چینی کمپنی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا، واپڈا کی کوششوں کا مقصد داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کی جلد بحالی تھا۔
Comments are closed.