دادو میں تحصیل جوہی میں نامعلوم افراد نے جوہی برانچ کو کٹ لگادیا، جس سے شہر کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کٹ کو بھاری مشینری سے پُر نہ کیا گیا تو پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا اور شہر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم نہ ہوسکی۔ دریائے سندھ کے قریب لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند کو کٹ لگادیا گیا جبکہ تیز ریلوں نے بھان سعید آباد کی دل نہر کے حفاظتی بند پر چوڑا شگاف لگادیا۔
قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ سے لے کر سیہون تک پانی کی سطح انتہائی معمولی کم ہوسکی ہے۔ کٹ اور شگافوں سے تقریباً پچاس ہزار کیوسک سے زائد پانی دریائے سندھ میں داخل ہورہا ہے۔
میہڑ، جوہی، بھان سعید آباد اور دادو کے شہری رنگ بندوں کی مضبوطی کے لیے کئی دنوں سے جُٹے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.