پی ڈی ایم اے خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 4 روز میں ہونے والی بارشوں سے اور سیلاب سے 14 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختون خوا نے صوبے بھر میں 4 روز میں ہونے والی بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں بارشوں سے 21 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ 4 گھروں کو مکمل نقصان ہوا۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختون خوا کے ڈی جی کے مطابق مختلف علاقوں کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں، صوبے کے دریاؤں کا بہاؤ نارمل ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلابی صورتِ حال کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ چارسدہ کا کہنا ہے کہ شب قدر، مٹہ اور رستم خیل کے بارش متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔
Comments are closed.