خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی ہے، ایبٹ آباد میں ڈینگی وائرس کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی۔
کے پی کے علاوہ پنجاب میں بھی ڈینگی پنجے گاڑنے لگا ہے، پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 223 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق صرف لاہور میں ڈینگی کے 167 کیس سامنے آئے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 94 شہری ڈینگی سے بیمار پڑگئے ہیں۔ کراچی میں بھی زیر علاج ڈينگی کا مریض انتقال کرگیا تھا۔
دوسری جانب ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پانی جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری کوشش کریں کہ ان کے گھر اور محلے میں پانی جمع نہ ہو، کیونکہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں پرورش پاتا ہے۔
Comments are closed.