خیبر پختون خوا میں آج سے دسویں اور بارہویں کا امتحانات شروع ہو گئے، صوبے کے تمام 8 بورڈز کے 14 لاکھ 15 ہزار 360 طلباء اور طالبات امتحان دے رہے ہیں۔
خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امتحانات کو صرف لازمی مضامین تک محدود کیا گیا ہے۔
دسویں کے طلبہ 4 اور بارہویں کے طلبہ 3 مضامین میں امتحان دے رہے ہیں۔
محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے طلبہ کا آج سائنس، فزکس اور بارہویں کے طلباء کا ایجوکیشن کا پرچہ ہے۔
خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔
محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امتحانی عملے کی ڈیوٹی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن سےمشروط ہے، امتحانی مراکز میں موبائل فون اور دیگر برقی آلات پر پابندی عائد ہے۔
Comments are closed.