بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا: سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کے معاملات طے پاگئے

خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کے معاملات طے پاگئے، جماعت اسلامی نے اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت بھی اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کرے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چودھری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

صوبائی صدر پی پی پی ہمایون خان کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم اور جماعت اسلامی کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے عباس آفریدی، میاں عالمگیر، پیپلز پارٹی کے فرحت اللّٰہ بابر، محمد علی شاہ باچہ، احمد کریم کنڈی شریک ہوئے۔

اجلاس میں  جے یو آئی سے مولانا لطف الرحمان اور محمود احمد بیٹنی عوامی نیشنل پارٹی کے سردار حسین بابک اور حاجی ہدایت اللّٰہ خان بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کی کاوشوں سے پنجاب میں عددی تعداد کے مطابق امیدوار کامیاب ہوئے۔

پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں جماعت اسلامی اپوزیشن کے امیدواروں کو ووٹ دے گی۔

عنایت اللّٰہ کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن، جے یو آ ئی، اے این پی امیدوار جنرل نشستوں پر انتخابات لڑیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.