پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں زلزلہ

پشاور سمیت خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور اور سوات کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے شہر گاہکوچ اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختون خوا ، گلگت بلتستان اور متصل علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

آسٹریلوی شہر سڈنی کے قریب نیو کیلیڈونیا کے جنوب مشرق میں بحر الکاہل میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد آسٹریلیا اور قریبی جزائر میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھی۔

تاحال زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.