پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال کے تما م بیڈز مریضوں سے بھرگئے ہیں، کورونا مریضوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کورونا مریضوں سے متعلق خیبرٹیچنگ اسپتال کی صورتحال سامنے آگئی، جس کے تمام 106 بیڈز مریضوں سے بھرگئے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بیڈز میں اضافہ کیا جارہا ہے اور نئے مریضوں کا اندراج بھی کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپتال میں کورونا وائرس کے مختص 25 وینٹی لیٹرز میں سے 1 پر مریض زیر علاج ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.