مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ خوشحالی صرف وزیر اعظم عمران خان کے اردگرد بیٹھے لوگوں کی جیبوں پر آ رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس باجی پاکستانیوں پر غربت اور مہنگائی والے ”جن“مسلط ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج ڈالر کا ریٹ 160روپے، لٹر پیٹرول 109روپے اور بجلی کا یونٹ 14روپے کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے دور میں ڈالر 90روپے، پیٹرول 70 اور بجلی کا یونٹ 8روپے کا تھا۔
Comments are closed.