سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت کے کیسز ڈی لسٹ کر دیئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کے کیس کی جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کرنی تھی۔
عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کرنی تھی۔
عدالتِ عظمیٰ نے احد چیمہ کے وکیل کی درخواست پر ان کا کیس ڈی لسٹ کیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس بھی ڈی لسٹ کر دیا ہے۔
Comments are closed.