حکومت نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسبلی خورشید شاہ اور اپوزیشن ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔
اپوزیشن بنچوں کے دونوں اراکین اسمبلی پیر 28 جون کے بجٹ اجلاس میں شریک ہوسکیں گے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر رواں اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اسپیکر نے خوشید شاہ اور علی وزیرکے پروڈکشن آرڈر اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت تفویض اختیارات کے تحت جاری کیے ہیں۔
Comments are closed.