ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی میری کارنر میٹنگز میں آکر خطاب کریں۔
کراچی میں فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال آپس میں مل کر بیٹھ گئے۔
بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں وسیع مفاہمت کی ضرورت ہے، ہم سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے بنیادی حقوق کے پاسبان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ جیت اور ہار سے بالا تر ہو کر کیا، ہماری کوششوں کو کوئی سبوتاژ نہیں کر سکتا، ہم کسی جماعت کا راستہ نہیں روک رہے۔
اس موقع پر پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق ستار کی باتیں اپنی پارٹی میں رکھیں گے، ہمیں کسی سے بات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
Comments are closed.