لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف اور رانا ثناء اللّٰہ کے مقدمات کی سماعت مؤخر کردی۔
جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔
جسٹس فاروق حیدر کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سےدونوں مقدمات کی سماعت موخر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کیلئے رجوع کر رکھا ہے۔
دوسرے کیس میں رانا ثناء نے نیب کی جانب سے درج مقدمے کی تنسیخ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
Comments are closed.