پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنی جماعت کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
خرم شیر زمان نے اس حوالے سے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پولیس نے ارسلان تاج کو گرفتار کرنے سے قبل اسپیکر سے اجازت لی تھی؟
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ایک رکنِ اسمبلی کو گرفتار کرنے سے پہلے قواعد طے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارسلان تاج کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
Comments are closed.