اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

انسدادِ پولیو مہم 13 مارچ سے شروع ہو گی، وزارتِ صحت

وزارتِ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کل 13 مارچ سے شروع ہو رہی ہے، یہ مہم 2 مرحلوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرِ صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ہر مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 13سے 17 مارچ تک سندھ کے 16 اضلاع اور اسلام آباد میں انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی۔

کراچی میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائینگی۔

قادر پٹیل نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 3 سے 7 اپریل تک ہو گا۔

وفاقی وزیرِ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بلوچستان کے 12 اور خیبر پختون خوا کے 26 اضلاع میں پولیو مہم ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.