ڈیرہ غازی خان میں لاڈی گینگ کا مرکزی ملزم خدا بخش لاڈی ا پنے ساتھی سمیت مبینہ مقابلے میں مارا گیا، وہ قتل سمیت کئی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق ڈی جی خان میں دہشت کی علامت لاڈ ی گینگ کا ملزم خدا بخش لاڈی قتل اور اقدام قتل سمیت کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کوٹ مبارک میں آپریشن کیا گیا تو ملزم اور اس کے ساتھی اسماعیل نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کےتبادلے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے قانون نافذ کرنے والے ادرواں کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لادی گینگ کے سرغنہ کی ہلاکت کو پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہریوں کے قتل میں ملو ث لادی گینگ کا سرغنہ دھرتی پر بوجھ تھا، انسانوں کی زندگی سے کھیلنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Comments are closed.