بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹریننگ کیمپ میں جو محنت کی وہ رنگ لائے گی، فواد عالم

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے لگائے گئے کیمپ میں جو محنت کی وہ رنگ لائے گی۔ 

فواد عالم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل کراچی کا کیمپ سود مند رہا، کوچنگ اسٹاف کی وجہ سے بہت کچھ سیکھا۔

لیونگسٹن نے پاکستان کی طرف سے دیے گئے 234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں جو محنت کی وہ رنگ لائے گی۔

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا تھا کہ بہت اچھا کیمپ رہا بہت کچھ سیکھنے کو ملا، بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بہت اچھے مشورے دیے۔

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ کیمپ میں اچھی ٹریننگ ہوئی، گرمی زیادہ تھی ایسی ہی کنڈیشنز وہاں بھی ہوگی۔

عمران خان بہت اچھے کرکٹر تھے، وہ ملک کے وزیراعظم بن گئے ہیں تو بابر اعظم تو بہت ہی اچھے ہیں، تو وہ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتے، مداح

اسپنر ساجد علی نے کہا کہ کیمپ میں اسپن بولنگ پر بہت کام ہوا ہے ٹیسٹ سیریز میں مدد ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.