بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا نواز شریف سے گھبرانا بنتا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نواز شریف سے گھبرانا بنتا ہے۔

آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جو ایک پیج کا راگ الاپتے تھے، نواز شریف نے وہ پیج پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تمھاری ننیدوں میں بھی نوازشریف کے خواب آتے ہیں، تمھارا نواز شریف کا نام لے کر رونا اور گھبرانا بنتا ہے۔

آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام تین سال سے اس سبز باغ کی کہانی ڈھونڈ رہے ہیں جو عمران خان نے سنائی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ تمھیں جیتنے کے لیے نواز شریف کو میدان سے باہر رکھنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان سرکاری وسائل پر باغ آئے، روز ایک ہی بات سنتے ہیں کہ آٹا مہنگا، چینی مہنگی، بجلی آتی نہیں ،لمبے لمبے بل آتے ہیں، عوام بجلی، پانی، روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تین سال کے بعد بھی وہ جب کشمیر میں آیا تو اُس کی زبان پر ایک ہی نام تھا نواز شریف، ان کے اعصاب پر آج بھی نواز شریف سوار ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ میرپور والو، آپ کے جذبوں اور قربانیوں کو سلام کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللّٰہ 25 جولائی کو پورے آزاد کشمیر میں شیر دھاڑے گا،  25 جولائی تو دور ہے آزاد کشمیر کے کونے کونے نے فیصلہ سنا دیا، کشمیر کا فیصلہ ہے نواز شریف۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.