بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی دستہ جاپان پہنچ گیا

ٹوکیو اولمپکس 2021 میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ جاپان پہنچ گیا۔ اولمپکس کے چھ کھیلوں میں پاکستان کے دس ایتھلیٹس اور 12 آفیشلز شرکت کریں گے۔

جیولن تھرو میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم 21 جولائی اور ویٹ لفٹنر طلحہ طالب 22 جولائی کو ٹوکیو روانہ ہوں گے، گیمز کا آغاز 23 جولائی سے ہوگا۔

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ اسلام آباد سے جاپان پہنچ گیا۔

دس پاکستانی ایتھلیٹس اور 12 فیشلز اولمپکس کے چھ کھیلوں، سوئمنگ، جوڈو، ویٹ لفٹنگ، شوٹنگ، بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس میں حصہ لے گے۔

سوئمنگ میں بسمہ خان اور حسیب طارق، جوڈو میں شاہ حسین شاہ، شوٹنگ میں جی ایم بشیر، خلیل اختر اور گلفام جوزف، ایتھلیٹکس کی دو سو میٹر دوڑ میں نجمہ پروین اور جیولم تھرو میں ارشد ندیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

طلحہ بٹ شوٹنگ اور ماحور شہزاد بیڈمنٹن مقابلوں میں شرکت کے لئے قومی دستے میں شامل ہیں۔

ارشد ندیم 21 جولائی اور ویٹ لفٹر طلحہ بٹ 22 جولالائی کو جاپان جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.