قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کے اجلاس میں چیئرپرسن سائرہ بانو نے کہا ہے کہ خبر آئی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیک ہوگیا اور پیسے ہیکر اڑا لے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہیکنگ کے بارے بھی کچھ نہیں معلوم کہ کیا ہوا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 70 ارب روپے 27 لاکھ لوگوں کو دیے گئے، 25 لاکھ نے اپنے پیسے نکلوالیے، حکومت سے 103 ارب روپے مانگے تھے مگر 70 ارب روپے ملے۔
سائرہ بانو نے کہا کہ بلوچستان اور سانگھڑ میں لوگوں کو پیسے نہیں ملے۔
قائمہ کمیٹی نے متاثرہ علاقوں میں دوبارہ سروے کرنے کی تجویز دے دی۔
Comments are closed.