بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاق کا تیل و گیس کی تلاش کے 8 نئے لائسنس کے اجراء کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے تیل اور گیس کی تلاش کے 8 نئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 8 نئے لائسنس کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کےلیے یہ تمام لائسنس بلوچستان کے لیے دیے جائیں گے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق بلوچستان میں ان لائسنسز کے اجراء کےلیے بولیاں 28 اکتوبر کو کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق تیل اور گیس تلاش کے نئے لائسنس کی کامیاب بولی دہندگان کو نومبر میں لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.