بھارت سے خالصتان کی آزادی کے لیے کینیڈا میں ریفرنڈم کل ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ سے قبل ٹورونٹو میں سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
کینیڈا میں مندر کے اندر توڑ پھوڑ کی گئی جس پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قبل ازیں ریفرنڈم کی کامیابی کیلئے سری گرو گرنتھ صاحب پرکاش پورب، مالٹن میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
ووٹنگ برامپٹن کے گور میڈوز ریکری ایشن سینٹر میں ہوگی۔ ریفرنڈم کی حمایت میں بڑے پیمانے پر سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں۔
Comments are closed.