بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لڑکی سمیت 6 مزید افراد کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ

کراچی کے مختلف علاقوں سے لڑکی سمیت مزید 6 افراد لاپتہ ہوگئے جن کے اہلخانہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، محکمۂ داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں لاپتہ افراد کو بازیاب کرا کے رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عبداللطیف، الطاف بلدیہ ٹاؤن، اختر اور اعظم لیاقت آباد جبکہ لڑکی سمیت 2 شہری عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے لاپتہ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ حسیب حمزہ بازیابی کے بعد پیش ہوگئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گمشدگی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتی ہے، آئی جی اسلام آباد اپنی نگرانی میں اس معاملے کی تفتیش کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاپتہ شہریوں کو فوری بازیاب کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواستوں کی سماعت جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل بینچ نے کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.