سوشل میڈیا پر خاتون سے مبینہ ہراسگی اور پھر سڑک پر بھی اسے ہراساں کرنے کے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ 21 سالہ حمزہ شارع فیصل کی ہی قریبی آبادی کا رہائشی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شارع فیصل پر رکشے میں بیٹھی خاتون کا پیچھا کیا، ملزمان نے خاتون کو ہراساں کیا اور اس پر آوازیں بھی کسیں۔
ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور پولیس نے ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
Comments are closed.