آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں ایل این جی منگوانے نہیں دیتی۔
ایک بیان میں غیاث پراچہ نے کہاکہ حکومت نہ خود ایل این جی پوری کرتی ہے اور نہ ہی ہمیں منگوانے دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوئی ناردرن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام سی این جی اسٹیشن بند کردیے ہیں۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما نے مزید کہا کہ سی این جی اسٹیشن ایل این جی کی قلت کے باعث بند کیے گئے۔
اُن کاکہنا تھاکہ سوئی ناردرن نے سی این جی کے ساتھ جنرل انڈسٹری کو بھی گیس بند کر دی۔
Comments are closed.