اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے اور اس سے نجات کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد میں پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوت کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلد سربراہی اجلاس بلایا جائے گا، پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ کچھ ساتھی جو علیحدہ ہوئے ہیں، انہیں جو نظر ثانی کی اپیل کی اس پر قائم ہیں، ان ساتھیوں کو اپنی غلطی کو تسلیم کرنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں ماہرین سے معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز لی جائیں گی، اس حکومت سے نجات اور خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ کورونا کا رونا رویا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، آج تک ایک پیسے کی دوائی بھی باہر سے نہیں لائی جا سکی۔
Comments are closed.