پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسئلہ نمبر ون مہنگائی ہے، عوام کو کرپشن میں الجھایا جاتا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز شریف نےاستفسار کیا کہ حکومت کے چینی، آٹا، پشاور میٹرو کے اربوں روپے کے غبن کسی کو نظر نہیں آتے؟
انہوں نے کہا کہ تین سال ہوگئے یہ مہنگائی کا جواز پچھلی حکومت کو دیتے ہیں، 72 سال میں سب سے زیادہ قرضہ پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔
حمزہ شہباز شریف نے وفاقی حکومت پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کو موقع دیا ہے تاکہ یہ لوگ بے نقاب ہوں۔
پارٹی بیانیے مفاہمت یا مزاحمت میں سے کس کے ساتھ ہیں؟ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ مفاہمت کا مطلب یہ ہے آئندہ الیکشن میں سب کو یکساں پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔
انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میوزیکل چیئر بن گئی ہے، ایک دن میں 18 کمشنر اور سیکریٹریز تبدیل ہوتے ہیں۔
Comments are closed.