اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اندازہ ہے اس وقت ملک میں مہنگائی کا شدید طوفان بر پا ہے، روز بروز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں، حکومت کو چاہیے کہ عوام کی مشکلات اور پریشانیاں فوری کم کرے۔
چوہدری پرویز الہٰی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ق) پنجاب سینیٹر کامل علی آغا کے بھائی کاظم علی آغا کی وفات پر تعزیت کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مضبوطی کے لیے عوام کی پریشانیاں کم کرنا ہوں گی، عوام کو ریلیف دیے بغیر جمہوری حکومت کی بنیاد مضبوط نہیں ہو سکتی، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
Comments are closed.