بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا TLP سےمتعلق پالیسی بیان دینےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی سے متعلق پالیسی بیان جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری شریک ہوئے، شیخ رشید احمد اور نور الحق قادری کچھ دیر میں پر یس کانفرنس کرکے قوم کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مذہبی جماعت پر پابندی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے تحریکِ لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی، ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سے تحریکِ لبیک پر پابندی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔

اجلاس میں حکومت نے مذہبی جماعت سے متعلق پالیسی بیان دینے کا فیصلہ کیا ،وزیر داخلہ نے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میںکہا کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر سیکیورٹی اداروں کو سراہا گیا۔

عمران خان نے کہاکہ پولیس، رینجرز سمیت تمام اداروں نے بہترین کام کیا، ریاستی رٹ ہر صورت میں قائم کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.