بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا صادق سنجرانی کو پھر چیئرمین سینیٹ لانے کا اعلان

حکومت نے ایک بار پھر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں اس بات کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار یار محمد رند کو منانے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ 17 اراکینِ اسمبلی نے وزیرِ اعظم عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے؟

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جواب دیا کہ آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہماری خاتون امیدوار جیتی ہیں، یہ اعتماد و عدم اعتماد کی بات نہیں، یہ سیاسی عمل ہے، جو ہوتا رہتا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا حکومتی امیدوار کون ہوگا؟

اسپیکر اسد قیصر نے جواب دیا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ صادق سنجرانی سے کوئی بہتر نہیں ہو سکتا، فیصلہ پارٹی کرے گی، وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کیلئے اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ ان اراکین کے خلاف کوئی کارروائی ہو گی جنہوں نے خلاف ووٹ دیئے؟

اس کے جواب میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ جب وزیرِ اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے تو 181 اراکین ان کی حمایت میں کھڑے ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.