حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، 16 اکتوبر کو شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین بطور مشیر ای سی سی سمیت کابینہ کمیٹیوں کی صدارت نہیں کر سکیں گے، آئین کے تحت وزیر اعظم کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بناسکتے ہیں۔
شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت 16 اکتوبر کو پوری ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کروانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کے لیے کس سینیٹر سے استعفیٰ لے کر نشست خالی کروائی جائے، اس کا فیصلہ نہ ہوسکا، شوکت ترین سینیٹر منتخب ہونے تک بطور مشیر خزانہ کام جاری رکھیں گے، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔
Comments are closed.